ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: 16 سال سے مفرور ملزم کو پولیس نے کیا گرفتار

منگلورو: 16 سال سے مفرور ملزم کو پولیس نے کیا گرفتار

Thu, 18 Nov 2021 21:38:41    S.O. News Service

منگلورو،18؍ نومبر (ایس او نیوز) آج سے 16 سال قبل پتور سے کیرالہ کی طرف 2 لیٹر صندل کا تیل غیر قانونی طور پر لے جانے کے الزام  میں گرفتار کیے جانے کے بعد عدالت سے ضمانت حاصل کرکے فرار ہوجانے والے ملزم کو پولیس نے پھر سے گرفتار کر لیا ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ملزم کا نام محمد رفیق ہے جو کاسرگوڈ کے کولمباڈی کا رہنے والا ہے ۔ اس کے خلاف پتور رورل پولیس اسٹیشن میں کرناٹکا فاریسٹ ایکٹ کے تحت  صندل کا تیل اسمگل کرنے کا کیس درج ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت سے ضمانت پانے کے بعد ملزم محمد رفیق لا پتہ ہوگیا ۔ عدالت سے اس کی گرفتاری کا وارنٹ جاری ہونے کے بعد پولیس اسے دوبارہ گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔

مفرور ملزم کو کنور کیرالہ سے گرفتار کرنے کی مہم کو پتور ڈی وائی ایس پی گانا پی کمار، سرکل پولیس انسپکٹر اومیش اوپلیکے کی رہنمائی میں سب انسپکٹر اودیاروی اور امین صاب اتاور کی ٹیم نے انجام دیا ۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اس کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔


Share: